Home » ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پاکستانی ریسلر پر چار سال کی پابندی عائد

ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پاکستانی ریسلر پر چار سال کی پابندی عائد

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ریسلر علی اسد پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر چار سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد کا یورن سمپل 6 اگست 2022 کو لیا گیا تھا۔ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے انہیں اپیل اور بی سیمپل ٹیسٹ کی اجازت دی، لیکن رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے اُن پر چار سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ چار سالہ پابندی 31 اکتوبر 2022 سے شروع ہو گی کیونکہ ایتھلیٹ پہلے ہی 2022 سے عارضی معطلی کا شکار ہے۔

ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے پر علی اسد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی ممنوعہ ادویات کا استعمال نہیں کیا۔ یہ میرے لیے صدمے سے کم نہیں ہے کیونکہ میرے دو ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے برمنگھم میں 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں ایک گولڈ سمیت آٹھ تمغے جیتے تھے۔ علی نے کشتی میں اپنے ہندوستانی حریف کو 55 سیکنڈ میں شکست دے کر 57 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز