اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کے مشہور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں شروع ہونے والے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے موقع پر کیا،جو ان کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہوگا۔
ایگزو نیوز کے مطابق اعصام الحق قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں وہ ڈبلز ایونٹ میں اپنے ساتھی مزمل مرتضیٰ کے ساتھ شریک ہوں گے۔یہ موقع اعصام الحق کے شائقین اور پاکستانی ٹینس کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے کیونکہ دو دہائیوں تک انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی اور ملک کے ٹینس کے نام کو دنیا بھر میں روشن کیا۔اعصام الحق قریشی نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد شاندار کارنامے سر انجام دیے اور پاکستانی ٹینس کو عالمی سطح پر پہچان دلائی۔ان کے کیریئر کی خاص بات ان کی مستقل مزاجی،لگن اور قومی پرچم کی سربلندی کے لیے قربانی رہی ہے۔اعصام الحق قریشی کی رخصتی کے اعلان کے بعد ٹینس شائقین اور کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے جذباتی پیغامات اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی ٹینس کے لیے ان کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاکستانی ٹینس کی تاریخ میں اعصام الحق قریشی کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور ان کی خدمات کو آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا جائے گا۔
پاکستانی سپر سٹار اعصام الحق کا بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان،دو دہائیوں کے شاندار کیریئر کا اختتام
5