Home » پاکستانی سٹار پلوشہ بشیر کی شاندار فتح،کینیڈا ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت کر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستانی سٹار پلوشہ بشیر کی شاندار فتح،کینیڈا ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت کر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کی سابق قومی بیڈ منٹن چیمپئن پلوشہ بشیر نے کینیڈا میں منعقدہ ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت کر ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔انہوں نے فائنل میں کینیڈا کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی اینا رائس کو شکست دے کر 35 ایج گروپ ویمن سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان کی سابق قومی بیڈ منٹن چیمپئن پلوشہ بشیر نے کینیڈا میں منعقدہ ماسٹرز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔انہوں نے فائنل میں میزبان ملک کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی کو شکست دے کر 35 ایج گروپ ویمن سنگلز کا ٹائٹل جیتا،جس کے ساتھ ہی پاکستان کے نام ایک اور بین الاقوامی اعزاز درج ہو گیا ہے۔یہ ٹورنامنٹ انتہائی سخت مقابلے پر مشتمل تھا جس میں مختلف ممالک کے تین سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا تاہم پلوشہ بشیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے ایونٹ میں برتری قائم رکھی اور آخرکار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ بشیر نے کہا کہ کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ جیتنا ان کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور یہ مقابلہ ان کے لیے ایک بڑا تجربہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ماسٹرز کیٹیگری میں شرکت کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا اوپن کیٹیگری کا کیریئر ختم ہو گیا ہے بلکہ وہ مستقبل میں بھی اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں حصہ لیتی رہیں گی۔ان کی اس کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک اہم سپورٹس سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے،جس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی بیڈ منٹن کے معیار کو مزید نمایاں کیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز