جمعہ, اپریل 18, 2025
Home » پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں کمی، دنیا میں 103ویں نمبر پر آگیا

پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں کمی، دنیا میں 103ویں نمبر پر آگیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

پاکستان کے پاسپورٹ کی قدر میں 2025 میں کمی ہوئی ہے، اور یہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس پر 103 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے جو 100 ویں نمبر پر ہے سے بھی نیچے ہے۔

2024 میں پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو 34 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کی سہولت حاصل تھی، تاہم 2025 میں یہ تعداد 33 تک محدود ہو گئی ہے۔ یہ معمولی کمی پاکستان کے سفری دستاویز کی قدر میں سالوں سے جاری کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کی زوال پذیر حیثیت کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں۔ جن میں سعودی حکام نے 2023 میں افغان شہریوں سے 12,000 پاکستانی پاسپورٹ ضبط کیے جو جعلی دستاویزات کے ذریعے سفر کر رہے تھے۔ پاکستانی حکام پر غیر قانونی تارکین وطن بشمول افغانوں کو جعلی شہریت کے دستاویزات جاری کرنے کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں سیاسی بے چینی نے کئی واقعات کو جنم دیا، جن میں سابق چیف جسٹس پاکستان پر لندن میں ہونے والے حملے میں ملوث افراد کے 23 پاسپورٹس کا منسوخ ہونا شامل ہے۔

یہ تمام واقعات پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی حیثیت اور قدر پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، سنگاپور 2025 کے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں سرفہرست ہے، جس نے اپنے شہریوں کو 195 ممالک تک ویزہ کے بغیر رسائی دی ہے۔ جاپان 193 ممالک تک رسائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ یورپی ممالک اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہیں، جو 192 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی کی پیشکش کرتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز