اسلام آباد (اسلم مراد ) چھبیس مارچ کو سادہ کپڑوں میں ملوث افراد کی جانب سے گرفتار کیے جانے اور بعد میں ایف آئی اے کے حوالے ہونے والے اسلام آباد کے صحافی وحید مراد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ضمانت دے دی ہے جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔
عدالت میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد وحید مراد کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم معزز جج نے دلائل سننے کے بعد وحید مراد کی فوری پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم جاری کردیا۔
وحید مراد کی ساس نے اپنے داماد کی بازیابی کےلیے درخواست دائر کی تھی جس میں سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد اور دوسرے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔