لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رضا ایک نئے تنازع کی زد میں آ گئے ہیں، جہاں سوشل میڈیا انفلوئنسر ماہ نور مرزا نے ان کے ساتھ اپنے مبینہ تعلق کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور مرزا نے دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان کئی ماہ تک قریبی تعلق رہا تاہم شہرت ملنے کے بعد اداکار کے رویے میں اچانک تبدیلی آ گئی،جس پر اب سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا ایک نئے تنازع کا مرکز بن گئے ہیں،جہاں ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ماہ نور مرزا نے ان کے ساتھ اپنے مبینہ تعلق کے حوالے سے اہم دعوے کیے ہیں۔ماہ نور مرزا نے ایک نجی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے اور علی رضا کے درمیان تقریباً پانچ ماہ تک قریبی تعلق رہا۔ان کے مطابق اس تعلق کا آغاز سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا،جو بتدریج ذاتی ملاقاتوں اور مشترکہ تقریبات تک جا پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران دونوں نہ صرف مسلسل رابطے میں رہے بلکہ مختلف ایونٹس میں بھی ایک ساتھ شریک ہوتے رہے۔انفلوئنسر کے مطابق اس عرصے میں جب علی رضا ایک ڈرامہ پراجیکٹ میں مصروف تھے،تب بھی ان کے درمیان ملاقاتوں اور گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی طور پر اداکار کا رویہ نہایت مثبت اور دوستانہ تھا اور وہ انہیں ایک بہترین انسان سمجھتی تھیں تاہم جیسے ہی علی رضا کو وسیع پیمانے پر شہرت ملی،ان کے رویے میں واضح تبدیلی آگئی۔ان کے مطابق اداکار نے اچانک رابطہ ختم کر دیا،پیغامات کا جواب دینا بند کر دیا اور دوری اختیار کر لی۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس وقت علی رضا کسی ازدواجی رشتے میں منسلک نہیں تھے تاہم بعد ازاں حالات تبدیل ہوتے گئے۔ماہ نور نے یہ اشارہ بھی دیا کہ اداکار اس وقت ممکنہ طور پر کسی اور کے ساتھ تعلق میں ہو سکتے ہیں،خصوصاً ایک ایسی ساتھی اداکارہ کے ساتھ جن کے ساتھ ان کی آن سکرین جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔دوسری جانب اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم نظر آ رہی ہے۔کچھ افراد اسے نجی معاملہ قرار دیتے ہوئے عوامی سطح پر زیر بحث لانے پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ دیگر صارفین ان دعووں کو محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ علی رضا نے حالیہ برسوں میں اپنے کامیاب ڈراموں کے ذریعے نمایاں شہرت حاصل کی ہے اور اس وقت وہ نئے منصوبوں میں مصروف ہیں،جہاں ان کی پرفارمنس اور آن سکرین کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے تاہم اس تازہ تنازع نے ان کی ذاتی زندگی کو ایک بار پھر خبروں کا موضوع بنا دیا ہے۔