Home » پاکستان نے زمبابوے سے ون ڈے سیریز جیت لی

پاکستان نے زمبابوے سے ون ڈے سیریز جیت لی

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

زمبابوے (اسلم مراد ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی ۔

سیریر کے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم نے ننانوے رنز سے فتح سمیٹی جبکہ میزبان زمبابوے منہ تکتا رہ گیا ۔ بلاویوا میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر ٹیم تین سو تین رنز بنا سکی ۔ اوپنر صائم ایوب اور اسد شفیق نے کھیل کا بہترین آغاز کیا لیکن صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد کامران غلام نے جارحانہ سڑوک کھیلتے ہوئے دس چوکے اور چار چھکے لگائے اور ایک سو تین رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کا ساتھ اسد شفیق نے پچاس رنز جبکہ محمد رضوان سینتیس جبکہ سلمان علی آغا نے تیس رنز کے ساتھ دیا ۔ مجموعی طورپر کامران غلام کی شاندار اننگز نے میچ میں جان ڈال دی اور پاکستان نے چھ ووٹ پر شاندار تین سو تین رنز بنا لیئے جواب میں زمبابوے کی بیٹنگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اورصائم ایوب نے دو جبکہ ابرار احمد ، حارث روف اور عامر جمال نے دودو ووکٹ حاصل کرکے فتح میں اپنا حصہ ڈالا ۔

کامران غلام اور فیصل اکرم نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ میچ میں آل راونڈ پرفارمنس کے باعث کامران غلام کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ پاکسان نے اگرچہ پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے سے شکست کھائی تھی لیکن آخری دو میچز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے قومی ٹیم نے بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز