Home » پاکستان کو بنگلا دیش کے ہاتھوں وائٹ واش، راولپنڈی ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان کو بنگلا دیش کے ہاتھوں وائٹ واش، راولپنڈی ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے شکست

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

بنگلا دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے 185 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے 22 اور 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن پہلی ٹیسٹ سیریز میں فتح دلائی۔

میچ کے پانچویں اور آخری دن کھیل کے آغاز پر بنگلا دیش نے اپنے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42-0 پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو پاکستان کو پہلی کامیابی 58 رنز پر ملی جب میر حمزہ نے حسن کو بولڈ کیا۔ اس کے بعد خرم شہزاد نے 70 کے سکور پر شادمان اسلام کو 24 رنز پر آوٹ کیا جن کا کیچ شان مسعود نے لیا۔ اس کے بعد مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 127 رنز پر گری لیکن اُن کی جانب سے سکور میں اضافہ ہوتا رہا۔ بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 153 پر گری۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ذاکر حسن نے 40 ، شادمان اسلام نے 24 ، کپتان نجم الحسن شانتو نے 38 اور مومن الحق34 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو دوسری مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز