Home » ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش

ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔

118 رنز کا ہدف آسٹریلوی بلے بازوں نے 11 عشاریہ 2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے پورا کیا۔ مارکس اسٹوئنس کو 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ سپنسر جونسن کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 17 جبکہ دوسری وکٹ 61 رنز پر گری اس کے بعد 31 رنز کے اندر پاکستان کے 5 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ جاری ہے اور پوری ٹیم 117 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے تین جبکہ ایڈم زمپا اور سپنسر جونسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز