جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » پاکستان میں نئے سال کا استقبال دعاؤں اور آتش بازی سے کیا گیا

پاکستان میں نئے سال کا استقبال دعاؤں اور آتش بازی سے کیا گیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

2025 کے استقبال کیلئے ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز دعاؤں، آتش بازی کے مظاہروں اور پرجوش تقریبات کے ساتھ ہوا۔

کراچی کے گورنر ہاؤس میں نئے سال کے استقبال کیلئے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ گھڑی آدھی رات کے ٹک ٹک کے ساتھ ہی آسمان شاندار آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔

بحریہ ٹاؤن نے کراچی اور اسلام آباد میں نئے سال کی شاندار تقریبات کی میزبانی کی، جس میں بین الاقوامی معیار کے ڈانسنگ فاؤنٹینز اور موسیقی نے شرکا کو محظوظ کیا۔

لاہور کے لبرٹی چوک کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا تھا جب کہ پنجاب میں حکام کی جانب سے آتش بازی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

کراچی میں ہائی الرٹ ہونے کے باوجود شہر کے کئی علاقوں سے سال نو کا جشن منانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ جس سے خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں نئی امیدوں کے ساتھ نئے سال کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہر معاشرہ نئے سال کا استقبال اپنے مخصوص انداز کے مطابق مناتا ہے۔ کچھ عبادت گاہوں پر جاتے ہیں، کچھ آتش بازی کرتے ہیں، اور کچھ نئے سال کے مبارک پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز