Home » پاکستان نے 1.5 ارب ڈالر کے نئے رعایتی قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کو منالیا

پاکستان نے 1.5 ارب ڈالر کے نئے رعایتی قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کو منالیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

معاشی میدان میں پاکستان کو ایک اور اہم ترین کامیابی، پاکستان نے 1.5 ارب ڈالر کے نئے رعایتی قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کو منالیا۔

ذرائع کے مطابق نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کے لیے ہوگا۔ وزیراعظم کی دبئی میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹیلینا جارجیو سے ملاقات کامیاب رہی۔ آئی ایم ایف کا وفد 24 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد نئے موسمیاتی تبدیلی قرض پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔ پاکستان کو دو سال پہلے موسمیاتی تبدیلیوں سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

آئی ایم ایف نئے پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے میں مدد کرے گا۔ اور نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات اور اہداف کا جائزہ لے گا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے نئے قرض پروگرام پر بات چیت مارچ کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کاامکان ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز