منگل, جنوری 14, 2025
Home » پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز :

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی. پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان’ انگلینڈ کے درمیان. 7 سے 28 اکتوبر تک ہونے والے. تین آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ میچز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق. دوسرا ٹیسٹ، جو اصل میں کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 15 سے 19 اکتوبر تک پلان کیا گیا تھا، اب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بقیہ دو ٹیسٹ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے، یعنی 7-11 اکتوبر ملتان اور 24-28 اکتوبر راولپنڈی میں۔

میچ کو کراچی سے ملتان منتقل کرنے کی بڑی وجہ. اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے نیشنل بینک اسٹیڈیم کی بڑے پیمانے تزئین و آرائش ہے۔

انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی. جبکہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم بھی 2 اکتوبر کو ملتان میں جمع ہو گی۔

عثمان واہلہ، پی سی بی کے ڈائریکٹر – انٹرنیشنل نے کہا: "ہم انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کریں گے۔ اور اُن کی خوب مہمان نوازی کی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز