راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں بغیر کسی جیت کے سفر تمام ہو گیا۔ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث ٹاس تک نہ ہو سکا۔ امپائرز نے گراونڈ کی کنڈیشن اور موسم کی صورتحال کو دیکھ کر میچ منسوخ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں پہلا میچ نیوزی لینڈ اور دوسرا بھارت سے ہاری تھی۔ پاکستان گروپ میں آخری نمبر پر آیا ہے۔