Home » عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مضبوط موقف،اسحاق ڈار نے آسیان فورم میں اہم نکات اٹھا دیے

عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مضبوط موقف،اسحاق ڈار نے آسیان فورم میں اہم نکات اٹھا دیے

by ahmedportugal
28 views
A+A-
Reset

منیلا(ایگزو نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی و علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط کثیرالجہتی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن،استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے پلیٹ فارم کو موثر انداز میں استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 33ویں آسیان ریجنل فورم سے خطابمیں منیلا پلان آف ایکشن 2036 پر عملدرآمد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ عالمی صورت حال میں مشترکہ حکمت عملی اور سفارتی روابط ناگزیر ہو چکے ہیں۔انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کو بنیادی شرط قرار دیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے احترام اور تنازعات کے حل میں فعال کردار ادا کرے۔اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم نے خلیجی خطے میں پاکستان کے سفارتی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف خطے میں استحکام کے لیے اقدامات کیے بلکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں بھی سہولت کاری کی۔انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے یکطرفہ اقدامات لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔

غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیا۔انہوں نے دہشتگردی کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس جنگ میں بھاری جانی نقصان برداشت کر چکا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے جبکہ افغانستان میں پائیدار امن پورے خطے میں تجارت،روابط اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔اسحاق ڈار نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کے پرامن حل اور “ون چائنا پالیسی” کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط اور موثر تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خودمختاری،باہمی احترام اور مسلسل مکالمہ ہی ایک پرامن اور مشترکہ مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز