اسرائیلی تشدد کی مذمت:
پاکستان نے لبنان میں اسرائیلی تشدد کی مذمت کی ہے. اور جنگ زدہ خطے میں اقوام متحدہ کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری. ایک بیان میں مشرق وسطی میں خاص طور پر لبنان میں. اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ وزارت خارجہ نے شہری آبادیوں پر اسرائیل کے. جاری حملوں اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے زور دے کر کہا. کہ گزشتہ کئی دنوں سے اسرائیلی افواج نے. شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر لبنان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے. جس سے ملک کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچا ہے۔
اسلام آباد نے متاثرین کے اہل خانہ اور ان حملوں سے متاثرہ لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ بیان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے حالیہ شہادت کے بعد نمایاں کشیدگی کو بھی اجاگر کیا گیا ، جس نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
پاکستانی حکومت اور عوام نے لبنانی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو روکنے اور مشرق وسطی میں امن کی بحالی کے لیے فوری کارروائی کرے۔