Home » پاک امریکا تجارت میں بڑی پیش رفت کا امکان،اسحاق ڈار نے 20 ارب ڈالر کے ہدف کا اعلان کر دیا

پاک امریکا تجارت میں بڑی پیش رفت کا امکان،اسحاق ڈار نے 20 ارب ڈالر کے ہدف کا اعلان کر دیا

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو آئندہ پانچ برس میں 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی سنگل کنٹری برآمدی منڈی ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون،سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزارت خارجہ میں امریکی کاروباری وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاروباری قوانین اور ضوابط کو آسان بنایا ہے جبکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں جبکہ امریکی سرمایہ کار ٹیکنالوجی،معدنیات،توانائی اور دفاع سمیت اہم شعبوں میں مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی ہائیڈرو کاربنز کے لیے بھی ایک اہم اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن رہا ہے۔نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم 9.4 ارب ڈالر رہا تاہم بہتر حکمت عملی اور باہمی تعاون کے ذریعے اسے آئندہ پانچ برس میں 20 ارب ڈالر تک لے جانا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا سے کپاس اور سویابین سمیت مختلف مصنوعات درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔

اسحاق ڈار نے پاک امریکا تعلقات کے سفارتی پہلووں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات،سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے امریکا ایران مذاکرات میں مخلصانہ سہولت کار کا کردار ادا کیا جبکہ دونوں ممالک علاقائی امن،استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان پارلیمانی روابط کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا مشترکہ مقصد ہے۔انہوں نے پاک امریکا تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اقتصادی تعاون کے نئے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز