Home » پاکستان اور امریکا کا بڑا فیصلہ،دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا کا بڑا فیصلہ،دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائیوں کو موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ پیش رفت واشنگٹن میں ہونے والے پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کے چوتھے دور کے دوران سامنے آئی،جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں سرحدی سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے،دہشت گردوں کے سہولت کار نیٹ ورکس کے خاتمے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو بہتر بنانے جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کے لیے مربوط اور مسلسل تعاون ناگزیر ہے۔مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزارت خارجہ کے سپیشل سیکرٹری نے کی۔ دونوں جانب سے اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں شراکت داری کو مزید موثر بنانے اور خطے میں پائیدار امن،استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دہشت گرد تنظیموں اور ان کے معاون نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔دونوں ممالک نے کالعدم تنظیموں بشمول تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)،بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) اور القاعدہ کے خلاف مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔حکام کے مطابق ان گروہوں کے خلاف مربوط اقدامات کے ذریعے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر سکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔مذاکرات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے معلومات کے تبادلے،استعداد کار میں اضافہ اور تکنیکی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز