منگل, جنوری 14, 2025
Home » غزہ کی نسل کشی پر پاکستان کا اقوام متحدہ سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

غزہ کی نسل کشی پر پاکستان کا اقوام متحدہ سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset
اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد

اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد:

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا. کہ وہ اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرے. جس میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کارروائیوں کیلئے اسلحہ اور تجارتی پابندی بھی شامل ہے ۔

انہوں نے یہ بیان. اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر. سلامتی کونسل کی "لیڈرشپ فار پیس” پر اعلی سطحی بحث کے دوران دیا ۔ شہباز شریف نے کہا. کہ ہمیں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی جنگ روکنے. اور مشرق وسطی میں وسیع تر تنازعہ کو بھڑکانے کی کوششوں کو روکنے پر مجبور کرنا چاہیے۔

لبنان میں اسرائیل کی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے. وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا. کہ اب وقت آگیا ہے. کہ اس کی قیادت کو فلسطینیوں اور لبنانی عوام کے خلاف جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے کونسل پر زور دیا. کہ وہ جنگ بندی اور یوکرین میں جنگ کے پرامن حل کیلئے غیر جانبدارانہ منصوبہ تیار کرے۔

وزیر اعظم نے کہا. کہ مشرق وسطی ، یورپ اور دوسری جگہوں پر بڑھتی ہوئی جنگیں. بڑی طاقتوں کا تناؤ اور بڑھتی ہوئی غربت عالمی نظام کی بنیادوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ گزشتہ اتوار کو ہم نے مستقبل کے معاہدے کی منظوری دی ۔ ہمیں اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے ورنہ مستقبل تاریک اور خطرناک ہو جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز