میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان:
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف. 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔
کپتان شان مسعود نے. قومی ٹیم میں عامر جمال کی شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے پلیئنگ الیون پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا. کہ یہ ہماری بہترین ٹیم ہے۔
مسعود نے کہا. ہم نے اپنے ماضی کے تجربات سے سیکھا ہے. اور اولی پوپ کی زیرقیادت ٹیم کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا. کہ بین اسٹوکس کی غیر موجودگی انگلینڈ کو متاثر کرے گی، لیکن ان کی الیون اب بھی مضبوط ہے۔
پاکستان الیون:
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان) ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد
انگلینڈ الیون:
زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر
واضح رہے. کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا. جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 15 سے 19 اکتوبر تک اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔