چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی نقاب کشائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے نئی کٹ کی نمائش اسٹیج پر آکر کی، جس میں ہلکے سبز رنگ کی قمیض اور گہرے سبز پتلون ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی ہے۔
میزبان پاکستان اسی دن اپنی مہم کا آغاز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا، جس کے بعد 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ ہوگا۔