Home » پاکستان کی سرحدی چوکیوں پر حملے ناکام،افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 796 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کی سرحدی چوکیوں پر حملے ناکام،افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 796 دہشتگرد ہلاک

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کی سرحدی چوکیوں پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے کیے گئے حملے ناکام ہو گئے، جہاں سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ آپریشن غضب للحق کے دوران 796 دہشتگرد ہلاک اور 1043 زخمی ہوئے، جبکہ افغان طالبان کے 286 چوکیوں کو تباہ اور 44 پر قبضہ کر لیا گیا۔ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کر دیے گئے، جس سے دشمن کی صفوں میں شدید خوف و وحشت پیدا ہو گئی اور پاکستان کی سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک اس کارروائی میں 796 فتنہ الخوارج اور افغان طالبان ہلاک اور 1043 زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان کے 286 چوکیوں کو تباہ کیا اور 44 پر قبضہ کر لیا، جبکہ دشمن کے ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون بھی تباہ کیے گئے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے حملے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ان کی ہر کوشش ناکام بنا دی۔عطا تارڑ نے بتایا کہ دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا، جس میں 37 ہلاک اور 80 سے زائد زخمی شامل ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کارروائیوں کا مقصد سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا صفایا اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، اور آپریشن جاری ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز