پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے 20 سے زائد کھلاڑیوں کے نام ابتدائی اسکواڈ میں پیش کیے ہیں۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دو روز قبل ابتدائی سکواڈ آئی سی سی کو پیش کیا تھا جس میں اوپنر صائم ایوب کا نام بھی فہرست میں شامل تھا۔
ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور اس وقت علاج کیلئے لندن میں ہیں۔
ابتدائی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، کامران غلام، سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی شامل ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان 10 فروری کو متوقع ہے۔ حتمی اسکواڈ میں کئی تبدیلیاں ہوں گی اور اوپنرز عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کا امکان نہیں ہے۔