Home » پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset
اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت:

پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں. دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے. کہا کہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا. کہ یہ حملے علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں. اور پہلے سے ہی عدم استحکام سے دوچار خطے میں ایک خطرناک کشیدگی کو بھی جنم دیتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے. اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا. کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے. اور خطے میں اسرائیل کی لاپرواہی اور اس کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا. کہ عالمی برادری کو بھی علاقائی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

واضح رہے. کہ ایران کی فوج کا کہنا ہے. کہ اسرائیل کے حملوں میں اُس کے دو فوجی شہید ہوئے ہیں۔ حکام نے تہران، شیراز اور کرج پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز