Home » پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ پچیس ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ پچیس ہزار کی سطح عبور کر گیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان جاری ہے، اور 100 انڈیکس دوران کاروبار ایک لاکھ پچیس ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوران کاروبار، انڈیکس 566 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 945 پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی اور غیرملکی انویسٹرز کا حصص بازار پر اعتماد برقرار ہے۔ رواں مالی سال میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دس بہترین مارکیٹوں میں شامل رہی۔ ماہرین کے مطابق، مارکیٹ نے انویسٹرز کو 55 فیصد تک منافع دیا، اور انڈیکس 78 ہزار 445 پوائنٹس سے بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 4,355 پوائنٹس یا 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا، اور یہ 124,379 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔

اس تیز رفتار تیزی کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی باآسانی منظوری ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز