کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔ 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 1147 پوائنٹس بڑھ کر 114398 پر بند ہوا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 114721 رہی۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وارکم ترین سطح 111717 رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 1 ارب 45 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران 91 ارب روپے مالیت کا کاروباری کیا گیا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 144 ارب روپے بڑھ کر 14125 ارب روپے ہے۔