Home » پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی نئی تاریخ، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 28 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی نئی تاریخ، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 28 ہزار کی حد عبور کر گیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

رواں مالی سال کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

کاروباری دن کے دوران انڈیکس میں 2,441 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1,28,069 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس ایک موقع پر 1,28,149 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔

اس سے قبل جون میں اسٹاک مارکیٹ 1,26,718 پوائنٹس کی سطح تک پہنچی تھی، جو اُس وقت تک کا ریکارڈ تھا۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا اور کاروبار 1,25,627 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سرمایہ کاروں کے اعتماد، پالیسیوں میں تسلسل اور بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق مثبت خبروں نے مارکیٹ کو تقویت بخشی جس کا نتیجہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈیکس بوسٹ کی صورت میں سامنے آیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز