Home » حوثی دھمکیوں پر پاکستان میدان میں آ گیا،سعودی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں،سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان

حوثی دھمکیوں پر پاکستان میدان میں آ گیا،سعودی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں،سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان

by ahmedportugal
22 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازرانی کے خلاف جاری دھمکیوں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی کو ناقابل قبول سمجھتا ہے، جبکہ پاکستانی سمندری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحیت کو قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ تصور کیا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازرانی کے خلاف جاری دھمکیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ خطے میں استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ان دھمکیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔دفتر خارجہ نے خبردار کیا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ تصور کیا جائے گا، جبکہ پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی ناقابل برداشت ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، بات چیت اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور عالمی سمندری نقل و حمل کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حوثی باغیوں نے حال ہی میں سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا، جس کے بعد عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بحیرہ احمر میں ناکہ بندی کی دھمکی پر عمل کیا گیا تو امریکا خود مداخلت کرنے پر مجبور ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز