Home » پاکستان اپنے موقف پر ڈٹ گیا،ایشیا کپ میں آج یو اے ای سے ہونے والا میچ شکوک شبہات کا شکار

پاکستان اپنے موقف پر ڈٹ گیا،ایشیا کپ میں آج یو اے ای سے ہونے والا میچ شکوک شبہات کا شکار

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

دبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ہونے والا میچ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کو سٹیڈیم روانہ کرنے کی ہدایت جاری کی تاہم ٹیم فی الحال ہوٹل میں موجود ہے اور روانگی روک دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے معاملے سے متعلق مذاکرات کے باعث لیا گیا ہے جبکہ معروف اور سینئر سپورٹس صحافی سلیم خالق نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا آج یو اے ای سے کھیلا جانے والا میچ نہیں ہو گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے سابق چیئرمینز رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کے لیے طلب کیا ہے اور مشاورتی عمل جاری ہے۔ پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کا میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوگا۔ اب میچ ساڑھے 7 بجے کے بجائے ساڑھے 8 بجے کھیلنے کی توقع ہے۔ چیئرمین پی سی بی جلد ایک اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے تاکہ عوام کو صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق اگر اینڈی پائی کرافٹ معذرت کر دیتے ہیں تو پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کر سکتی ہے تاہم حالیہ تنازع اور ہاتھ نہ ملانے کے واقعے کے بعد پاکستان کی پوزیشن واضح ہے اور ٹیم اپنے موقف پر قائم ہے۔ سینئر سپورٹس صحافی سلیم خالق نے ایکس پر کہا کہ پاکستان نے اس معاملے میں ڈٹ کر اپنا موقف برقرار رکھا ہے، جس کی وجہ سے آج کے میچ پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔قبل ازیں دبئی میں پاکستان ٹیم کا سامان بس میں رکھ دیا گیا تھا، لیکن کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ ابھی بھی ہوٹل میں موجود ہیں اور صورتحال پر بات چیت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کی روانگی اسی وقت ممکن ہوگی جب معاملات کی وضاحت ہو جائے اور ریفری کے حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آجائے۔یہ صورتحال ایشیا کپ کے جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کے فینز اور شائقین کے لیے کشیدگی پیدا کر رہی ہے، اور کھیل کے عالمی معیار کے مطابق میچ کے انعقاد کے حوالے سے متعدد سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم اور پی سی بی کی جانب سے مزید وضاحت آنے تک یو اے ای کے خلاف آج کا میچ غیر یقینی رہے گا، جبکہ بھارت سے متعلق تنازعات کے اثرات بھی میچ کی تعطل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز