Home » پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان پیڈل فیڈریشن کے الحاق کی منظوری دے دی،سکواش لیجنڈ جہانگیر خان صدر اور منصور علی خان سیکرٹری جنرل منتخب

پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان پیڈل فیڈریشن کے الحاق کی منظوری دے دی،سکواش لیجنڈ جہانگیر خان صدر اور منصور علی خان سیکرٹری جنرل منتخب

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ملک میں “پیڈل” کے کھیل کی باقاعدہ سرپرستی کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان پیڈل فیڈریشن کے الحاق کی منظوری دے دی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے ملک میں پیڈل کھیل کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان پیڈل فیڈریشن کے الحاق کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جسے قومی کھیلوں کے ڈھانچے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ فیصلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے 36 ویں اجلاس میں کیا گیا،جس کے بعد جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں فیڈریشن کی عبوری قیادت کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکواش کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ جہانگیر خان کو پاکستان پیڈل فیڈریشن کا صدر جبکہ معروف صحافی اور اینکر پرسن منصور علی خان کو سیکرٹری جنرل تسلیم کیا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نو تشکیل شدہ فیڈریشن آئندہ 90 روز کے اندر کمپنیز ایکٹ کے تحت اپنی رجسٹریشن مکمل کرے اور ساتھ ہی بین الاقوامی پیڈل فیڈریشن کے ساتھ الحاق کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ اس کھیل کو عالمی سطح پر بھی نمائندگی حاصل ہو سکے۔اس اقدام کو ملک میں پیڈل ٹینس کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے،جس کے ذریعے نہ صرف اس کھیل کو ادارہ جاتی سرپرستی حاصل ہوگی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں منوانے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ماہرین کے مطابق حکومتی سطح پر سرپرستی ملنے کے بعد پیڈل کھیل پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو سکتا ہے جبکہ منظم ڈھانچے کے تحت ٹیلنٹ کی تلاش اور تربیت کے عمل کو بھی موثر بنایا جا سکے گا،جو مستقبل میں بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز