Home » پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات

پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم گہرے،تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی طویل المدتی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر سعودی وزیر ماحولیات،پانی و زراعت نے علاقائی امن،سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات میں بالخصوص زراعت، آبی وسائل اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر بھی زور دیا گیا۔سعودی وزیر نے اس حوالے سے پاکستان کے تجربات اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان متعلقہ شعبوں میں اشتراک کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کی۔دونوں جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود تاریخی روابط اور باہمی اعتماد کو مزید موثر شراکت داری میں تبدیل کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ملاقات میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ دونوں برادر ممالک اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ، باہمی تعلقات کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز