Home » پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدے پر دستخط

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدے پر دستخط

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

پاکستان اور سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولت کیلئے سالانہ حج معاہدے 2025 پر دستخط کر دیے۔

معاہدے پر دستخط وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے ایک تقریب کے دوران کیے۔

معاہدے کے تحت اس سال پاکستان سے 179,210 عازمین حج ادا کریں گے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستانی حجاج کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، جنہیں منیٰ میں رعایتی نرخوں پر خصوصی رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔

سعودی وزیر حج و عمرہ نے پاکستانی حکام کو عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید برآں 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حجاج کرام کو چار سے آٹھ دن کی مدت کے لیے مدینہ میں اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ عازمین کو پاکستانی پرچم، شناختی کوڈ اور دیگر معلومات والے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے بیگ فراہم کیے جائیں گے۔

دریں اثناء وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سعودی وزارت حج کے زیر اہتمام جدہ میں چار روزہ بین الاقوامی حج کانفرنس اور ایکسپو میں بھی شرکت کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز