پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی فورمز پر تعاون:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے. روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کی۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا. اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان اور روس کے تعلقات میں مثبت رفتار کو سہراہا۔
پاکستان اور روس نے تجارت، صنعت، توانائی، رابطے، سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں. مضبوط مذاکرات اور تعاون پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی روسی فیڈریشن کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی مذاکرات کو تیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے برکس کی رکنیت کیلئے پاکستان کے حق میں تعاون پر روسی فریق کا شکریہ ادا کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے. کہ دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیر الجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں نائب وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ روسی نائب وزیراعظم نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق. اس موقع پر آرمی چیف نے روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ الیکسی اوورچک نے انسداد دہشتگردی کیلئے مسلح افواج کی کوششو کو سراہا۔