پاکستان نے 2025 میں وائرل بیماری منکی پوکس کا پہلا کیس رپورٹ کیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حال ہی میں 24 جنوری کو دبئی سے واپس آنے والے مریض کی پشاور ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے ذریعے شناخت کی گئی۔
مشتبہ کیس کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس سے ملک میں منکی پوکس کیسز کی کل تعداد 10 ہو گئی جب سے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔ مریض کو علاج کیلئے سروسز ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عوام کو منکی پوکس سے بچانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مریض کی سفری سرگزشت خلیجی ممالک سے روابط کو ظاہر کرتی ہے، جس سے وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں خدشات پیدا ہوتے ہیں۔