Home » پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر واپس کر دیے،زرمبادلہ ذخائر پر اثر نہ پڑنے کا دعویٰ

پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر واپس کر دیے،زرمبادلہ ذخائر پر اثر نہ پڑنے کا دعویٰ

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان نے اپنی بیرونی مالی ذمہ داریوں کے تحت متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل کر دی ہے،جس کے حوالے سے حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس اقدام سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی نمایاں اثر مرتب نہیں ہو گا۔یہ ادائیگی مالی نظم و ضبط اور دوست ممالک کے ساتھ اعتماد کے تسلسل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان نے اپنی بیرونی مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک نے کر دی ہے۔ اس ادائیگی کو پاکستان کی مالی ساکھ برقرار رکھنے اور عالمی سطح پر اعتماد کو مضبوط بنانے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے ہفتے کے روز یہ ادائیگی مکمل کی جبکہ 23 اپریل کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کی ادائیگی بھی شیڈول ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ادائیگیوں کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر نمایاں اثر نہیں پڑے گا کیونکہ بیرونی ادائیگیوں کے لیے پیشگی انتظامات کیے جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق حالیہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے قرض کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا،جس کے بعد پاکستان نے رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اس قرض پر پاکستان تقریباً 6 فیصد شرح سے سود ادا کر رہا تھا جبکہ ماضی میں اس رقم کو مختلف ادوار کے لیے رول اوور بھی کیا جاتا رہا۔مزید برآں پاکستان نے حالیہ دنوں میں دیگر عالمی مالی ذمہ داریاں بھی بروقت پوری کی ہیں،جن میں یورو بانڈز کی ادائیگی اور میچور ہونے والے ڈپازٹس کی واپسی شامل ہے جبکہ ساتھ ہی نئی مالی معاونت کے ذریعے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کی کوشش بھی جاری ہے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق اس نوعیت کی بروقت ادائیگیاں نہ صرف عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے ساتھ اعتماد کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھی اہم سمجھی جاتی ہیں۔ حکام کا موقف ہے کہ آئندہ مہینوں میں بھی بیرونی ادائیگیوں کے باوجود مالی توازن برقرار رکھنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز