Home » پاکستان نے قومی ترانے کی بے حرمتی پر کابل سفیر کی وضاحت مسترد کردی

پاکستان نے قومی ترانے کی بے حرمتی پر کابل سفیر کی وضاحت مسترد کردی

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset
کابل سفیر کی وضاحت مسترد

کابل سفیر کی وضاحت مسترد:

پاکستان نے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کی جانب سے. قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے کے حوالے سے. فراہم کردہ وضاحت کو مسترد کر دیا۔پاکستان نے قومی ترانے کی بے حرمتی پر کابل سفیر کی وضاحت مسترد کردی.

نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے. افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کی جانب سے. پاکستان کے قومی ترانے کیلئے کھڑے ہونے میں ناکامی سے متعلق دی گئی وضاحت کو مسترد کردیا۔

ترجمان نے کہا. کہ "میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے عزتی, سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، اور پاکستان نے باضابطہ طور پر اپنا احتجاج درج کرایا ہے.” ترجمان نے مزید کہا. کہ افغان قونصل جنرل کو پاکستان میں سفارتی حیثیت حاصل ہے. اور ان کے پاس ویزا بھی ہے۔

واضح رہے کہ. 12 ربیع الاول کو پشاور میں ہونے والی رحمت العالمین کانفرنس کے دوران جب پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا. تو افغان سفارت کار اور ان کے ساتھی دیگر حاضرین کے برعکس احترام میں کھڑے نہیں ہوئے۔

پاکستان کے شدید احتجاج کے بعد. افغان قونصلیٹ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا. جس میں دعویٰ کیا گیا. کہ ترانے کی بے حرمتی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے. کیونکہ ترانے کے دوران میوزک چل رہا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے. افغان قونصل جنرل کے ترانے کیلئے کھڑے نہ ہونے کے فیصلے کی حمایت کی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز