Home » کشمیر اور فلسطین تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ،اقوام متحدہ میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا

کشمیر اور فلسطین تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ،اقوام متحدہ میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

نیویارک(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری اور موثر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان نے یہ موقف اقوام متحدہ میں پاکستان اور چین کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ سلامتی کونسل کے ایریا فارمولا اجلاس میں پیش کیا گیا، جس میں بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل خالد خیاری اور انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے رچرڈ گوان نے بریفنگ دی، جبکہ رکن ممالک نے پاکستان اور چین کی جانب سے اس اہم موضوع پر بحث کے انعقاد کو سراہا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں بلکہ بین الاقوامی قانونی ذمہ داریاں ہیں، جن پر عملدرآمد نہ ہونا نہ صرف ادارے کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ تنازعات کو مزید طول بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے عدم عملدرآمد کے باعث خطے میں انسانی بحران اور عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مسائل پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہونے سے انسانی المیے جنم لے رہے ہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔اجلاس میں شریک رکن ممالک نے پاکستان اور چین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے مستقل سفارت کاری، باقاعدہ جائزے اور موثر نگرانی کا نظام ضروری ہے تاکہ عالمی امن کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز