Home » امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیاریاں مکمل،اسحاق ڈار کا فوری جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ

امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیاریاں مکمل،اسحاق ڈار کا فوری جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے اور امن کے امکانات کو فروغ دینے کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی راستے کو ترجیح دیں۔ اسلام آباد میں جاری سفارتی رابطوں کو خطے میں استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ ہر سطح پر مذاکراتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں عارضی جنگ بندی میں توسیع پر غور کیا جائے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی راستے کو موقع دیا جائے۔اسلام آباد میں امریکا کی ناظم الامور نیتالی بیکر نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تمام تنازعات کا پائیدار حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی میں توسیع کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کے فروغ اور مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا اور اسے مثبت اور تعمیری قرار دیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے تاہم پاکستان نے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔ مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد میں مجوزہ مذاکرات سے قبل فریقین کے درمیان رابطوں میں ابہام پایا جاتا ہے، جبکہ ایرانی وفد کی آمد اور مذاکرات کے آغاز کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز