Home » انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ،پاکستان بنگلادیش کو 5-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ،پاکستان بنگلادیش کو 5-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

ٹوکیو(ایگزو نیوز ڈیسک)انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے 5 جون کو ہو گا،اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں اپنی مضبوط پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے اور ٹائٹل کی دوڑ میں خود کو ایک مضبوط امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے شاندار اور جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اس نے گروپ مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔کاکامیگاہارا میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے آغاز ہی سے حریف ٹیم پر دباو برقرار رکھا اور جارحانہ حکمت عملی کے ذریعے کھیل پر مکمل گرفت حاصل کیے رکھی۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ نے دو گول سکور کیے جبکہ عدیل،آسام اور محمد یحیی نے ایک،ایک گول داغ کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔بنگلادیش کی جانب سے تیرک اسلام اور منا اسلام نے ایک،ایک گول سکور کیا تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔شاندار کارکردگی پر پاکستان کے محمد یحیی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ کے دوران پاکستانی فارورڈز نے ملنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ مڈفیلڈ اور دفاعی کھلاڑیوں نے بھی منظم کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو زیادہ مواقع فراہم نہیں کیے۔اس کامیابی کے بعد پاکستان نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے بلکہ ٹائٹل کے مضبوط امیدوار کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آیا ہے۔سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے 5 جون کو ہو گا،جس سے شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، کوچنگ اسٹاف کی حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی جونیئر ٹیم اسی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی اور عالمی سطح پر پاکستان ہاکی کے مستقبل کو مزید مضبوط بنائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز