لاہور ( اسلم مراد ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کرکٹ کی بہتری کے لیے بڑی پیشکش کی ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین سید محسن رضا نقو ی نے گزشتہ روز سعودی عرب میں سعودی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے ملاقات کی ہے اور انہیں پیشکش کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے صرف سعودی عرب میں کرکٹ کے سٹیدیم تعمیر کرنے اور انفراسٹرکچر بنانے میں مدد دینے کو تیار ہے بلکہ سعودی شہریوں کو کرکٹ کی ٹریننگ دینے کے لیے بھی اپنی مہارت سکھانے کو تیار ہے۔
سعودی کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کی پیشکش کو قبول کرلیا ہے اور امید ہے کہ جلد سعودی کھلاڑی ٹریننگ کے لیے پاکستان آئیں گے اورا اسی طرح کرکٹ سٹیڈیمز کی تعمیر کے لیے بھی بھرپور مدد کی جائے گی۔