Home » شمالی بحیرہ عرب میں طاقت کا مظاہرہ،پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی بحیرہ عرب میں طاقت کا مظاہرہ،پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ? عرب میں ایک جامع بحری مشق کے دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشق بدلتی ہوئی بحری جنگی حکمت عملی کے تقاضوں کے عین مطابق منعقد کی گئی، جس میں روایتی اور بغیر پائلٹ نظاموں کی صلاحیتوں کو عملی طور پر جانچا گیا۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق مشق کے دوران پاکستان نیوی نے جدید فضائی دفاعی نظام کی موثریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمودی لانچنگ سسٹم کے ذریعے ایل وائی–80 (این) زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کی۔توسیع شدہ فاصلے سے فائر کیے گئے میزائل نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا،جس سے پاکستان نیوی کے طویل فاصلے تک موثر فضائی دفاعی نظام کی عملی تصدیق ہوئی۔مشق میں جدید لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحِ آب پر موجود اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ان حملوں نے درستگی اور ہدف کی مکمل تباہی کے ذریعے پاکستان نیوی کی پریسیڑن سٹرائیک صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ صلاحیتیں جدید بحری جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں۔اس کے علاوہ بغیر پائلٹ سطحی بحری جہازوں،یعنی ان مینڈ سرفیس ویسلز (USVs)، کے کھلے سمندر میں کامیاب آزمائشی تجربات بھی کیے گئے،جنہیں خودکار بحری ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ان تجربات کے دوران پلیٹ فارم کی تیز رفتار کارکردگی،غیر معمولی پھرتی،درست نیویگیشن اور سخت موسمی حالات میں موثر صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یو ایس وی کو کم خطرے اور زیادہ اثر رکھنے والا اسٹیلتھ ٹیکٹیکل انٹرسیپٹر قرار دیا گیا ہے،جو جدید بحری دفاع میں ایک موثر اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔مشق کا مشاہدہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کیا،جہاں پاکستان نیوی کی جدید نظاموں کے موثر اور مربوط استعمال کی صلاحیت کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا۔ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف،نشانِ امتیاز(ملٹری) نے مشق میں شریک افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت،بلند حوصلے اور عملی قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی ہر صورت میں ملک کے بحری دفاع اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتی رہے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز