پاکستان میں منکی پوکس وائرس:
پاکستان میں منکی پوکس وائرس کا ساتواں کیس اسلام آباد ایئرپورٹ پر رپورٹ ہوا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق، 44 سالہ مریض کی خلیجی ممالک کی سفری تاریخ ہے. اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران اس میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مریض کو فی الحال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے. اور اس کی صحت اچھی ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا ہے. کہ بارڈر ہیلتھ سروسز ٹیم ملک میں اسکریننگ کے نظام کو موثر بنا رہی ہے۔ اور ہوائی اڈوں پر اب تک 630,000 مسافروں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پوکس کے مریض کا مبینہ طور پر پتہ نہ چلنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ جس پر وزارت صحت نے سوال کیا کہ 7 ستمبر کو ایک خلیجی ملک سے آنے والا مریض بغیر سکریننگ کے پشاور کیسے پہنچا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں منکی وائرس کا چھٹا کیس صوبہ خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا تھا۔