Home » حکومت کا بڑا اقدام،عام شہریوں کو بڑا موقع دے دیا“انویسٹ پاک”پورٹل لانچ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

حکومت کا بڑا اقدام،عام شہریوں کو بڑا موقع دے دیا“انویسٹ پاک”پورٹل لانچ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ”انویسٹ پاک “پورٹل  کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اسے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے،یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے عمل کو نہ صرف آسان بلکہ شفاف اور موثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد کو اس اہم اقدام پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورٹل ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ”انویسٹ پاک“پورٹل کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بالخصوص غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تک باآسانی رسائی حاصل ہو سکے،یہ پلیٹ فارم سرمایہ کاری کے تمام مراحل کو ایک مربوط نظام کے تحت عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ اب شہری جاز کیش ایپ کے ذریعے محض 5 ہزار روپے سے بھی سرمایہ کاری کا آغاز کر سکیں گے،جس کا مقصد عام افراد،خصوصاً چھوٹے سرمایہ کاروں کو مالیاتی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوان نسل، بالخصوص جنریشن زیڈ کو ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے اور ”انویسٹ پاک“ جیسے اقدامات پاکستان کی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ اس عمل میں نجی شعبے کی شمولیت بھی نہایت اہم ہے۔

اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے اور یہ پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق یہ پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کو تمام ضروری خدمات ایک ہی جگہ فراہم کرے گا، جس سے سرمایہ کاری کا عمل تیز، شفاف اور زیادہ سہل ہو جائے گا اور ملک میں مجموعی سرمایہ کاری کے ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز