Home » پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت،علامہ طاہر اشرفی نے عظیم سفارتی کامیابی قرار دے دیا

پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت،علامہ طاہر اشرفی نے عظیم سفارتی کامیابی قرار دے دیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ کی ممبر شپ کی دعوت کو ایک عظیم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوت پاکستان کی عالمی سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت اور کوششوں کا نتیجہ ہے اور اہل فلسطین کے لیے پاکستان کی ہر سطح پر جدوجہد کی عملی ترجمانی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے عالمی سطح پر فلسطینی عوام کی نمائندگی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل فخر ہے،امریکی صدر کے ساتھ مذاکرات اور بین الاقوامی فورمز میں پاکستان کی شمولیت نے پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بڑھایا ہے اور امت مسلمہ میں پاکستان کے اہم کردار کو واضح کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس تاریخی دعوت کو قبول کریں اور فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کے کردار کو آگے بڑھائیں۔علامہ اشرفی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف پاکستان کے عالمی اثر و رسوخ کو مضبوط کرے گا بلکہ امت مسلمہ میں پاکستان کے موقف کو بھی تقویت دے گا۔علامہ اشرفی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور ہر سطح پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے،یہ دعوت اسی مسلسل کوشش کا اعتراف اور عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کا مظہر ہے،پاکستان کی شمولیت مجوزہ بورڈ میں نہ صرف سفارتی طور پر اہمیت رکھتی ہے بلکہ عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حق میں پاکستان کی قیادت کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمیشہ امت مسلمہ کے مفاد اور فلسطینی عوام کی حمایت پر مرکوز رہی ہے اور یہ دعوت اس موقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔علامہ اشرفی نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تا کہ فلسطینی عوام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو مزید مستحکم کیا جا سکے،یہ دعوت ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب عالمی برادری میں فلسطینی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کی بحالی کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت بڑھ گئی ہے،پاکستان کی شمولیت سے نہ صرف فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کی سفارتی حیثیت،عالمی اعتماد اور امت مسلمہ میں قیادت بھی مضبوط ہوگی۔علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اس تاریخی اقدام کے بعد،پاکستان کی بین الاقوامی قیادت اور فلسطینی عوام کے لیے عملی اقدامات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے،جو نہ صرف عالمی برادری میں پاکستان کی مضبوطی کو اجاگر کرے گا بلکہ امت مسلمہ کے لیے بھی پاکستان کے مثبت کردار کو نمایاں کرے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز