Home » گیس بحران شدت اختیار کر گیا،ملک بھر میں نئے کنکشنز پر دوبارہ پابندی،عوامی مشکلات بڑھ گئیں

گیس بحران شدت اختیار کر گیا،ملک بھر میں نئے کنکشنز پر دوبارہ پابندی،عوامی مشکلات بڑھ گئیں

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)ملک میں توانائی بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں وزارتِ پیٹرولیم نے گیس کی شدید قلت اور ایل این جی سپلائی میں عدم توازن کے باعث ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز پر دوبارہ پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد گھریلو اور کمرشل دونوں صارفین متاثر ہوں گے جبکہ پہلے سے موجود طلب اور رسد کے فرق نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس سے توانائی شعبے میں دباو کی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم نے ملک میں توانائی بحران اور ایل این جی کی بڑھتی ہوئی قلت کے باعث ایک بار پھر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا اطلاق گھریلو اور کمرشل دونوں صارفین پر ہوگا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام موجودہ گیس بحران اور مہنگی آر ایل این جی کی دستیابی کے باعث ناگزیر ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے چند ماہ قبل ہی نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کی تھی، تاہم صورتحال میں بہتری نہ آنے کے باعث اسے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق فی الحال نئے کنکشنز کی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، جبکہ مستقبل میں صورتحال بہتر ہونے پر اس پر نظرثانی کی جائے گی۔حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر عالمی سطح پر خصوصاً آبنائے ہرمز کے گرد پیدا ہونے والی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو یہ عارضی پابندی مستقل بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے کنکشنز پر پابندی عارضی طور پر نافذ کی گئی ہے اور جلد صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔اسی توانائی بحران کے دوران وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی سے بھی معذرت کر لی ہے، جس سے صوبے میں ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبائی مشیر خزانہ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کے درمیان رابطے میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم وفاقی حکومت نے واضح کیا کہ موجودہ گیس ذخائر اضافی طلب کو پورا کرنے کے قابل نہیں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے مو¿قف اختیار کیا کہ ملک میں گیس کی شدید کمی ہے اور ایل این جی کی درآمد کے بعد صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں اضافی فراہمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں توانائی بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے اور عام صارفین کی مشکلات میں اضافہ یقینی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز