Home » ملک غلط سمت جا رہا ہے،بات نہ ہوئی تو نقصان پاکستان کا ہو گا،سلمان اکرم راجا نے حکومت کو خبردار کر دیا

ملک غلط سمت جا رہا ہے،بات نہ ہوئی تو نقصان پاکستان کا ہو گا،سلمان اکرم راجا نے حکومت کو خبردار کر دیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے ہوشمندی، سنجیدگی اور مکالمہ ناگزیر ہو چکا ہے،کیونکہ تحریک انصاف کسی ایسے راستے کی حامی نہیں جو پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو،افسوس ناک بات ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ایک دو دن میں ہو جانا چاہیے تھا لیکن آج تک معاملہ لٹکا ہوا ہے،اب سارے لوازمات پورے ہیں،امید ہے جلد نوٹیفکیشن ہو جائیں گے
ایگزو نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سہیل آفریدی کے کراچی دورے پر عوام کا والہانہ استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اب بخوبی سمجھ چکی ہے کہ ملک کو غلط سمت میں دھکیلا جا رہا ہے،عوام کو آئین نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کا اختیار دیا ہے اور اب قوم خود اپنا مقدمہ لڑنے کے لیے تیار ہے،تحریک انصاف اپنا موقف عوام کے سامنے رکھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کو بے وقعت کیا گیا،جو ریاستی توازن کے لیے خطرناک ہے،اگر لوگوں کو ناحق جیلوں میں ڈالا جائے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا،تاریخ ہمیشہ اپنا فیصلہ خود کرتی ہے اور اب ہر فرد کو طے کرنا ہو گا کہ وہ کس نظام اور کس مستقبل کے ساتھ جینا چاہتا ہے،27ویں ترمیم کے بعد ہمارے لیے عدالتی دروازے بھی محدود کر دیے گئے جبکہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ چوری کر کے جمہوری راستے بند کر دیے گئے،اس کے باوجود ہم مایوس نہیں ہوں گے اور انہی عدالتوں کے ذریعے انصاف کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سلمان اکرم راجا نے زور دیا کہ جو قوتیں اس وقت نظام پر مسلط ہیں انہیں عوام کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا ہوگی،کیونکہ تحریک انصاف کسی بھی ایسی صورتحال کی حمایت نہیں کرے گی جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے،ملک میں نہ ترقی ہو رہی ہے اور نہ ہی سرمایہ کاری آ رہی ہے،یہ ملک جس جانب بڑھ رہا ہے اس جانب کسی ملک کو نہیں بڑھنا چاہیے،پاکستان میں پچھلے تین سالوں میں ایک روپے کی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی،پاکستان کی معیشت رکے،یہ ہم نہیں چاہتے،میں نہیں جانتا کہ ہوش مندی سے کام لیا جائے گا یا بیوقوفی سے کام لیا جائے گا ؟ہوش مندی کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کی عوام کے ساتھ ڈائیلاگ کیا جائے،آئندہ حالات کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے،ہر فرد اب اس ملت کا لیڈر ہے،ہر فرد کو اب خود فیصلہ کرنا ہو گا کہ محکومی کی زندگی گزارنی ہے یا آزادی کی؟ہم پاکستان کی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور راجا ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا جانا چاہیے،سپیکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئینی تقاضوں کے مطابق فوری طور پر ان تقرریوں کو مکمل کریں تا کہ پارلیمانی نظام فعال ہو سکے،ایک دو دن کا معاملہ تھا،اسے التوا میں کیوں ڈالا گیا؟محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی اور علامہ راجا ناصر عباس کو سینیٹ میں فوری طور پر اپوزیشن لیڈر مقرر کر دینا چاہیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز