پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم کی قیادت کپتان شان مسعود کریں گے جبکہ بابر اعظم ، کامران غلام اور سعود شکیل پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ سلمان علی آغا، ساجدخان ، محمد رضوان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نعمان علی،ابرار احمد اور خرم شہزاد بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیا ب ہو گئے۔ محمد ہریرہ کل ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل ملتان میں ہوگا۔