پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔
بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 58 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے بیٹنگ پاور پلے میں ہی پورا کر لیا۔
بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب نے 18 گیندوں پر 36 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔ ان کے اوپننگ پارٹنر عمیر بن یوسف 15 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
میزبان ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جو ٹیم کیلئے ٹھیک ثابت نہ ہوا کیونکہ 13ویں اوور میں 57 رنز پر تمام کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم نے 2.4 اوورز میں تین رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عباس نے دو جبکہ رؤف، سلمان علی آغا اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔