آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کل سے پاکستان میں ہو رہا ہے، جس کیلئے قومی ٹیم کی بھر پور تیاری جاری ہے۔
ٹریننگ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی بولنگ کی لیکن بعد میں انہیں تھرو کی مشق کرتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ دیگر بولرز اور بلے باز مکمل پریکٹس میں مصروف رہے۔
سیشن کا آغاز فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ہوا، اس کے بعد کیچنگ ڈرلز، اور نیٹ میں فوکس بالنگ اور بیٹنگ پریکٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔