Home » پاکستان پر امریکی ویزہ پابندیاں، ایرانی بحران اور بھارتی الزامات،دفتر خارجہ نے تمام ایشوز پر کھل کر قومی موقف پیش کر دیا

پاکستان پر امریکی ویزہ پابندیاں، ایرانی بحران اور بھارتی الزامات،دفتر خارجہ نے تمام ایشوز پر کھل کر قومی موقف پیش کر دیا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکی ویزہ پابندیوں، ایران میں جاری بحران اور بھارتی الزامات کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکی حکام کے ساتھ ویزہ پابندیوں کے مسئلے پر رابطے میں ہے اور امید ہے کہ جلد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے بحال ہو جائیں گے،پاکستان پرامن اور مستحکم ایران چاہتا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ وہاں کے شہریوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ترجمان نے بھارتی الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور تخریب کاری کے الزامات کو مسترد کرتا ہے جبکہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ اس کی شواہد پر مبنی حقیقت ہے، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے مختلف بین الاقوامی رہنماوں کے ساتھ رابطے کر کے دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام پر بات چیت کی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ویزہ پابندیوں کے معاملے پر تمام دستیاب رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اس سلسلے میں امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔طاہر اندرابی نے یقین دلایا کہ امریکی ویزہ پالیسی پر نظرثانی کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ جلد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کی سہولت بحال کر دی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان قونصلر امور میں تعاون مضبوط اور جاری ہے اور وزارت خارجہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن رابطہ کر رہی ہے کہ پاکستانی شہریوں کو ویزے کی سہولت دوبارہ دستیاب ہو۔

طاہر اندرابی نے بھارت کے آرمی چیف کے حالیہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپوں سے متعلق الزامات بلا بنیاد اور غیر تسلیم شدہ ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں اور آسیہ اندرابی کو سزا دینے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایران کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے کے اہم ملک ایران میں پرامن اور مستحکم ماحول کے خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ تہران میں ملکی شہریوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کر رہا ہے۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ایران میں صورتحال پر پوری نظر رکھی گئی ہے اور پاکستانی قیادت،ایرانی قیادت اور عوام پر اعتماد رکھتی ہے۔مزید برآں،انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور ازبکستان،میانمار اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے۔طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن،استحکام اور خوشحالی کے حق میں ہے اور ملکی و علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز