دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر لی۔
254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 133 پر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 31 رنز بنا کر کے نمایاں رہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 9 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز میں 254 رنز بنائے تھے۔ ساجد خان اور نعمان علی نے 4 ، 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ابرار اور کاسف علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ فاسٹ بولر کاشف علی نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جبکہ پیسر خرم شہزاد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنے۔
بقیہ لائن اپ میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، اور ابرار احمد شامل ہیں۔